Home / International / آئی ایس آئی کیسے کلبھوشن یادیو کو بھارت کے خلاف استعمال کر سکتی ہے۔

آئی ایس آئی کیسے کلبھوشن یادیو کو بھارت کے خلاف استعمال کر سکتی ہے۔

کلبھوشن یادیو بھارت کا حاضر سروس نیول آفیسر ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا تیار کردہ دہشت گرد، جسے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا ٹاسک دیا گیا تھا،

ہزاروں پاکستانی کا یہ قاتل بالآخر پاکستان کی خفیہ ایجنسی” آئی ایس آئی” کے ہتھے چڑھ گیا اور تفتیش شروع ہوئی، جس میں یہ ثابت ہو گیا کہ کلبھوشن یادیو ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد ہے۔

کلبھوشن یادیو کا کیس ملٹی کوٹ میں چلایا گیا جہاں سے اسے موت کی سزا سنائی گئی، یاد رہے جب کلبھوشن پکڑا گیا تو بھارت نے اسے بھارتی ماننے سے انکار کردیا تھا، مگر پاکستان کی طرف سے جیسے جیسے ثبوت پیش کیے گئے اس کے بعد بھارت نے اس اپنے قیمتی دہشت گرد کو پاکستان کے قبضے سے چھڑانے کے لیے بری طرح سے تڑپ رہا ہے، کبھی امریکہ کی منتیں تو کبھی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دیتا ہے۔
indian spy in pakistan

بھارت سمجھتا ہے کہ امریکہ کے دباؤ ڈالنے پر پاکستان اس بھارتی دہشتگرد کو چھوڑ دے گا یا پھر بھارت کی طرف سے دی گئی جنگ کی دھمکی پر پاکستان خوفزدہ ہو جائیگا یا پھر پاکستانی فوج کا ریٹائرڈ کرنل جسے ایک دوسرے ملک سے اغوا کرکے بھارت لے جایا گیا اس کے بدلے پاکستان کلبھوشن کو بھارت کے حوالے کر دے گا، مگر ایسا بالکل نہیں ہونے والا۔

پاکستان نے کلبھوشن کی دہشت گردی کرنے کے اقرار کی ویڈیو کی صورت میں دنیا بھر میں بھارت کو بری طرح سے بےعزت کر دیا ہے یا یوں کہہ لیجئے کہ بھارت کا اصلی اور غلیظ چہرہ دنیا کو دکھا دیا، اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کی دکھتی رگ پر پاکستان نے اپنا پاؤں رکھا ہوا ہے پاکستان جب چاہے کلبھوشن کو استعمال کرکے وقتاً فوقتاً بھارت کو دنیا کے سامنے ننگا کر سکتا ہے۔

پاکستانی عوام یہ چاہتی ہے کہ پاکستان جلد سے جلد اس بھارتی دہشتگرد کو پھانسی دے تاکہ معصوم جانوں کا بدلہ لیا جا سکے، مگر میرے نزدیک ایک جھٹکے میں اس سفاک قاتل کو زندگی سے آزاد کر دینا مناسب نہیں، کسی حد تک بھارت بھی اس وقت کلبھوشن کی فوری موت چاہتا ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان اس کی مذید ویڈیو دستاویزات نہ ریکارڈ کر سکے۔

اگر پاکستان اسے سزا دیتا ہے تو قصہ ختم ہوجائے گا لیکن اگر ہر 3 سے 4 ماہ میں ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے بھارت کے ہر اس ادارے کو ننگا کیا جائے جو کہ پاکستان کے خلاف کروائی میں لگا ہوا ہے تو یقین کیجئے بھارت میں ہلچل مچ جائے گی۔
khalistan

مثال کے طور پر پاکستان کلبھوشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی اور افواج کے خلاف بیان دلوا سکتا ہے اور ان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے میں مدد دے سکتا ہے،کلبھوشن سے یہ بھی کہلوایا جا سکتا ہے کہ بھارت اپنی اقلیتوں کے حق میں کیسا ہے، بھارت کیسے اپنے سکھوں کو مروا رہا ہے خاص طور پر خالصتان تحریک کے لیڈران کو کیسے بھارتی خفیہ ایجنسی نے مروایا، بھارتی سکھوں کے بچوں کو کیسے بھارت منشا پر لگا رہا ہے اور ان کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اکھنڈ بھارت کے نشے میں چور بھارتی حکومت کیسے بھارت میں مقیم مسلمانوں اور عیسائیوں کو قتل کروا رہی ہے۔

یہ سب بیانات اگر پاکستان کلبھوشن یادیو سے دلوا دے تو خدا کی قسم بھارت کے اندر فسادات پھوٹ جائیں گے، پوری دنیا کے عیسائی بھارت کے خلاف ہو جائیں گے اور پھر بھارت کو دہشتگرد ملک سمجھا جانے لگے گا، جو کہ وہ واقعی میں ہے۔ بھارت کے اپنے سکھ بھارت کے سخت خلاف ہو جائیں گے، اقلیتیں بھارتی حکومتوں کے خلاف اقدام اٹھانا شروع کر دیں گے۔ بھارتی عوام اپنی فوج سے سخت نفرت کرنا شروع کردے گئی۔ یوں بھارت کے لیے مشکلات کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔

اب آپ خود سوچیں کہ بھارت اور اس کے دہشتگرد کو تڑپا تڑپا کر ماریں یا پھر ایک ہی جھٹکے میں۔ جو کہ بھارت خود چاہتا ہے، اور دباؤ ڈالنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ پاکستان بوکھلاہٹ میں اسے پھانسی دے دی۔

یہاں اس حوالے سے ایک اور بات کا ذکر کرتا چلوں کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ایک کارکن ایڈورڈ سنوڈن سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات چرا کر روس بھاگ گیا تھا، روس کے ہاتھ وہ انسان لگا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے روس نے امریکہ کو خوب بد نام کیا، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے کرتوت دنیا بھر کے سامنے لائے گے، اس وقت بھی روس ایڈورڈ سنوڈن کو استعمال کر رہا ہے جو کہ امریکہ کے لئے سردرد بنا ہوا ہے اس وقت امریکہ اپنے اہلکار کو مارنا چاہتا ہے مگر ایسا کرنے میں فلحال ناکام ہے کیونکہ وہ امریکہ کے دشمن ملک میں رہتا ہے۔
Pakistan strategy Against india

یہ حوالہ سمجھ داروں کے لئے اشارہ ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

ایشیا کے اہم ممالک کی منزل مقصود

پاکستان چین اقتصادی راہداری کیا شروع ہوئی کہ دُنیا بھر کے ممالک میں اقتصادی معاشی …

error: Content is protected !!