Home / Pakistan Army / پاکستان آرمی ایوی ایشن کے زیر استعمال زیڈ 10 جنگی ہیلی کاپٹرز کی خصوصیات

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے زیر استعمال زیڈ 10 جنگی ہیلی کاپٹرز کی خصوصیات

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے زیر استعمال Z-10 جنگی ہیلی کاپٹروں کی خصوصیات۔

یہ ہیلی کاپٹر چینی ساختہ ہے جو کہ دور جدید کا بہترین جنگی ہیلی کاپٹر ثابت ہو چکا ہے، اس وقت تک چین نے یہ ہیلی کاپٹر تقریبا سو سے زیادہ تعداد میں بنا لیے ہیں، جن کی طرف سے اس جنگی ہیلی کاپٹر کو مختلف جنگی مشقوں میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

چین نے پاکستان کا بہترین دوست ہونے کے ناطے کچھ سال پہلے ایسے 3 ہیلی کاپٹرز پاکستان آرمی کو تحفے کے طور پر بھی دیے تھے، جس کے بعد پاکستان آرمی نے ان تینوں ہیلی کاپٹرز کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی سردی کی شدت میں اڑا کر ٹیسٹ کیا۔

اس جنگی ہیلی کاپٹر کو ضرب عضب آپریشنز میں بھی استعمال کیا گیا تھا جس میں اس جنگی ہیلی کاپٹر کی کارکردگی متاثر کن رہی،جس کے بعد پاکستان نے چین سے مزید 17 “Z-10” ہیلی کاپٹرز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان آرمی کے حوالے کردیئے جائیں گے۔

اس جنگی ہیلی کاپٹر کے حوالے سے چین کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اور ریڈار سے تقریبا چار کلومیٹر کی دوری برقرار رکھتے ہوئے کروائی کر سکتا ہے، اس جنگی ہیلی کاپٹر کی قیمت تقریبا 17 ملین امریکی ڈالر ہے اسے چینی دفاعی کمپنی “Changhe Aircraft Industries Corporation” بناتی ہے.
Z 10 Helicopter

زی 10 جنگی ہیلی کاپٹر کثیر التعداد ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ تقریبا 1500 کلوگرام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، دو ٹربو شافٹ انجنز کی مدد سے پرواز کرنے والا یہ ہیلی کاپٹر 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے اور تقریبا 800 کلومیٹر دور, دشمن کے علاقے میں جا کر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس جدید ہیلی کاپٹر کو فضا سے زمین اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور راکٹوں سے لیس کیا جا سکتا ہے, اس کے چار ہارڈ پوائنٹس ہیں، جہاں 57 ایم ایم اور 90 ایم ایم ملٹی بیرل “Unguided Rocket Pods” کے علاوہ تقریبا 16 جدید نوعیت کے اینٹی ٹینک “HJ-10” میزائلوں کو نصب کیا جا سکتا ہے، یہ میزائل اس ہیلی کاپٹر سے فائر ہونے کے بعد 10 کلو میٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر موجود دشمن ٹینک کو پلک جھپکتے ہی تباہ کر سکتا ہے یہ ایک سپر سانک میزائل ہے۔

اس کے علاوہ “HJ-8” اور “HJ-9″ اینٹی ٹینک میزائلوں کو بھی اس جدید ہیلی کاپٹر سے فائر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان ملکی سطح پر چین سے لائسنس حاصل کرکے”HJ-8” میزائل بناتا ہے۔

فضا سے فضا میں مار کرنے والے شارٹ رینج میزائلوں میں “PL-9”, “PL-7″ ،” PL-5 اور “Ty-90” شامل ہیں، جو کہ “Z 10 ہیلی کاپٹر سے دشمن ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ” Ty-90″ میزائل کی رینج 6 کلومیٹر ہے، “PL-5” کی رینج تقریبا 18 کلومیٹر ہے, “PL-7” تقریبا 14 کلومیٹر کے فاصلے پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے, جبکہ “PL-19” تقریبا 22 کلومیٹر کے فاصلے تک پر دشمن کے ائیر کرافٹس کو انتہائی تیزی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
z 10 Pakistan missiles

 Z-10 جنگی ہیلی کاپٹر کو مختلف قسم کی جدید گنوں اور آٹومیٹک گرنیڈ لانچر سے لیس کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس جنگی ہیلی کاپٹر کو انتہائی جدید ایویونکس، ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے بھی لیس کیاگیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو جدید ترین حفاظتی نظام “BM/KG300G” سیلف پروٹیکشن جامنگ بوڈ سے لیس کیاگیا ہے، جس کی بدولت اس جنگی ہیلی کاپٹر کی حفاظت ہوتی ہے۔
Pakistan Self Protection Jamming Pod

پاکستان آرمی کو ایسے جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے سے ملکی دفعہ میں بہتری آئے گی۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جنرل اسد درانی کا اصل چہرہ : زید حامد

جنرل درانی کی کتاب پر مجھے کوئی تجزیہ کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے …

error: Content is protected !!