Home / Pakistan Army / پاکستان آرمی کے لیئے اگلی نسل کی رائفل

پاکستان آرمی کے لیئے اگلی نسل کی رائفل

اسی سال جمہوریہ چیک کی سی زی برین ۸۰۶ رائفل پاکستان میں مستقبل کے بنیادی ہتھیار کے سلسلے میں جاری مقابلے کے لیے مظبوط امیدوار ہے.

مصدقہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہونے والی حالیہ آئیڈیا نمائش کے دوران ہی جمہوریہ چیک اور پاکستان میں مذکورہ بالا رائفل کے حصول کا معاہدہ طے پاچکا ہے. ابتدائی طور پر پاکستان پچاس ہزار رائفل حاصل کرے گا اور ساتھ ہی جمہوریہ چیک پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے اس رائفل کو مقامی سطع پر بنانے کے قابل بنادے گا.

یہ معاہدہ سال بھر جاری رہنے والے ٹرائل کے بعد طے پایا ہے جس میں متعدد عالمی شہرت یافتہ ہتھیار بھی شامل تھے. اس رائفل کا حصول اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ایک نہایت اطمینان بخش عمل ہے. یہ ایک ایسا سودا ہے جس کے فوائد تمام فریقوں کو حاصل ہونگے. اطمینان بخش ہونا اس لیے کہ اس میں کئی عوامل ہیں جو اس سودے کو پاکستان کے حق میں بناتے ہیں, جمہوریہ چیک ہتھیار سازی کے معاملے میں ایک نہایت منفرد اور ممتاز مقام رکھتا ہے. اسکے بنائے ہوئے ہتھیاروں نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا ہے.

سی زی برین کو جمہوریہ چیک نے پاکستان کی ضرورت کے مطابق مناسب ترامیم کے ساتھ بڑے کیلیبر کے ساتھ متعارف کروایا ہے. جو کہ انکی سنجیدگی کا مظہر تھا.
حیرت انگیز طور پر پاکستان آرمی جو ہمیشہ سات اعشاریہ چھ دو ضرب اکیاون والے کیلیبر پر اصرار کرتی تھی اس بار سات اعشاریہ چھ دو ضرب انتالیس والے کیلیبر پر آمادہ ہوگئی کہ جو کلاشنکوف کا کیلیبر ہے.

اور جس کا پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا.
اس سودے میں دیگر چھوٹے ہتھیاروں کی پاکستان میں تیاری بھی شامل ہے.
سی زی برین ایک نہایت شاندار رائفل ہے. ہتھیاروں کے ماہرین کے مطابق یہ جدید دور کی بہترین اسالٹ رائفل ہے. اسکے تمام ریویوز نہاہت متاثر کن ہیں.

پاکستان کو یہ رائفل مقابلے میں شامل دیگر ہتھیاروں کے برعکس ارزاں قیمت اور ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ ملے گی.
اس سودے سے ایک طرف پاکستان کو دیگر چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری میں مدد ملے گا اور دوسری طرف اس رائفل کی عالمی سطع پر مارکیٹ ویلیو میں زبردست اضافہ ہوگا.
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان مستقبل میں اپنے ہتھیار نا صرف ڈیزائن کرے بلکہ انکی تیاری میں مہارت بھی حاصل کرے.

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …

error: Content is protected !!