Home / International / ترکی کے روس سے جدیر اینٹی آئیرکرافٹ میزائل سسٹم خریدنے پر نیٹو کو تکلیف

ترکی کے روس سے جدیر اینٹی آئیرکرافٹ میزائل سسٹم خریدنے پر نیٹو کو تکلیف

نیٹو S-400 میزائل خریدنے سے متعلق ترکی کے ارادے کو تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔
ترکی نیٹو کا رکن ہے اور نیٹو کے کچھ رکن ممالک روس سے S-400 میزائل خریدنے سے متعلق ترکی کے ارادے کو نیٹو کیلئے تشویش ناک قرار دے رہے ہیں

ترکی کے وزیر دفاع نوریتن کینکلی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے S-400 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ تاہم ترکی یورپین کنسوشیم کے ساتھ بھی ایک معاہدے کی کوشش کر رہا ہے جس کے تحت وہ خود اپنا میزائل دفاعی نظام تیار کرنے میں اُس کی مدد کرے گا ترکی نیٹو کا رکن ہے اور نیٹو کے کچھ رکن ممالک روس سے S-400 میزائل خریدنے سے متعلق ترکی کے ارادے کو نیٹو کیلئے تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔
Turkey S-400 Issue

اس معاہدے پر اس حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ روسی میزائل نیٹو کے دفاعی نظام سے ہم آہنگ نہیں ہے نیٹو کے ایک سینئر کمانڈر نے خبر رساں ایجنسی رائیٹر کو بتایا ہے کہ نیٹو ترکی پر زور دیتا رہے گا کہ وہ ایسا اسلحہ خریدے جو نیٹو کے دفاعی نظام کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر استعمال کیا جا سکے۔

نیٹو کمانڈر نے کہا کہ فی الحال روس سے S-400 میزائلوں کو کوئی کھیپ ترکی نہیں پہنچی ہے۔ تاہم ترکی کے وزیر دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’معاہدہ طے پا گیا ہے اور میزائل خرید لئے گئے ہیں۔ اب صرف تفصیلات کا طے ہونا باقی ہے ترکی کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ترکی محض روس سے خریدے گئے S-400 میزائلوں پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ اُن کا ملک EUROSAM کنسوشیم سے مزاکرات شروع کر چکا ہے تاکہ ترکی میزئلوں کا دفاعی نظام خود تیار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کر سکے۔

ترکی کے وزیر دفاع کینکلی نے اس سلسلے میں برسلز میں فرانس اور اٹلی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر یوروسیم اور ترکی کی کمپنیاں یوروسیم کے تیار کردہ SAMP-T میزائلوں پر مبنی نظام کی تیاری کا جائزہ لیں گی۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

بھارت کی لیزر، بحری اور سائبر جنگ کی تیاری

پاکستان نے جب جب ایف 16 طیارے خریدنے چاہے تو بھارت نے امریکہ سے احتجاج …

error: Content is protected !!