Home / Pakistan Army / پاکستان اور بھارت کے پاس بہترین کروز میزائلوں بابر اور براہموس کے مالیاتی حقائق

پاکستان اور بھارت کے پاس بہترین کروز میزائلوں بابر اور براہموس کے مالیاتی حقائق

موجودہ دور میں پاکستان اور بھارت کے پاس سب سے بہترین کروز میزائلوں میں بابر اور براہموس شامل ہیں۔ پاکستان کے پاس بابر کروز میزائل ہے جبکہ بھارت کے پاس براہموس میزائل ہے۔ تفصیلات کے مطابق

براہموس
براہموس میزائل روس اور بھارت کے اشتراک سے بنایا گیا ہے یہ جدید ترین میزائل تصور کیا جاتا ہے ایک براہموس میزائل تین ملین امریکی ڈالرز میں تیار ہوتا ہے یہ قیمت اس کے لانچر کی قیمت کے علاوہ ہے۔اس مزائل کو فلحال صرف زمین سے ہی داغا کیا جا سکتا ہے۔اور اس کی رینج تقریباً 300 کلو میٹر ہے۔

بھارت نے اس مزائل کی رینج بڑھانے پر کام شروع کر دیا ہے اس منصوبے کے تحت اس میزائل کو اس قابل بنایا جائے گا یہ میزائل 450 کلومیٹر کے فاصلے پر دشمن کو نشانہ بنا سکے۔ اس کے علاوہ بھارت براہموس میزائل کو فضا سے زمین پر داغنے کے بھی قابل بنا رہا ہے اس منصوبے کی کامیابی کے بعد براہموس میزائل بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایس یو 30 سے زمینی اہداف پر داغا جا سکے گا۔اس میزائل کے زیادہ وزن کی وجہ سے ایس یو 30 لڑاکا
طیارہ ایک وقت میں صرف ایک براہموس میزائل لے جا سکتا ہے. اس کے علاوہ بھارت کے کروز میزائل کو آبدوز سے فائر نہیں کیا جاسکتا۔
Indian Super Sonic Missile

بابر
بابر کروز میزائل پاکستانی ساختہ ہے اس مزائل پر لاگت ایک ملین امریکی ڈالر سے بھی کم آتی ہے اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل کروز میزائل کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائل اب جی پی ایس کو استعمال کیے بغیر چپکے سے دشمن کو جا لیتا ہے۔بابر کروز میزائل سٹیلتھ ہے اور ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہے۔
اس میزائل کی تین اقسام ہیں جن میں بابر 1 بابر 2 اور بابر 3 شامل ہیں.
بابل 1 زمین سے زمین پر مار کرتا ہے اور اس کی رینج 700 کلومیٹر سے زیادہ ہے جبکہ بابر 2 ایک اینٹی شپ میزائل ہےجو کہ زمین سے داغا جاتا ہے۔ بابر 1 کی طرح اس کی رینج بھی 700 کلومیٹر سے زیادہ ہے.
بابر 3 میزائل کو آبدوز سے فائر کیا جاتا ہے یہ میزائل سمندر سے زمین پر مار کرتا ہے بابر 3 میزائل کی رینج 450 کلو میٹرھے۔بابر کروز میزائل کے تینوں ورژنز سٹیلتھ ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیے جا سکتے ہیں۔
Babur Missile

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …

error: Content is protected !!