Home / News / پاکستان چین سے مزید ہتھیار خریدے گا

پاکستان چین سے مزید ہتھیار خریدے گا

بیجنگ :پاکستان کے جدید ترین ہتھیاروں نے بھارت کی نیندیں اُڑا دیں،پاکستان اپنے دوست ملک چین سے بحری جہاز اور 8 آبدوزیں خریدے گا، بحری جہاز کے لئے ایک سودے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چین پاکستان کو ہتھیار برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے ، بیجنگ کے اسلحے کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد بھی 8 آبدوزیں خریدنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

گزشتہ 5 برسوں کے دوران چینی ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اسی عرصے کے دوران چین کا ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں 6اعشارئی2فیصد کا حصہ بڑھ کر 7اعشاریہ4فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی جریدے نیشنل انٹریسٹ نے بھی چینی ہتھیاروں کی جرمنی ،فرانس اور برطانیہ تک برآمد کے حوالے سے رپورٹ شائع کی تھی اور لکھا تھاکہ چین اب دنیا کو ہتھیار برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا بھر میں کم از کم 100ممالک کو اسلحہ فروخت کرتا ہے، اس کے فوجی اسلحہ کے مقابلے میں چینی اسلحہ قیمت میں بھی کم ہے اور بعد از فروخت سروس فراہم کرنے میں بھی چینی زیادہ سہولت دیتے ہیں، اس لئے اسلحہ کی فروخت میں اس کی ساکھ بہتر ہے۔

دفاعی ماہر لی نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو ایف 16طیارے فروخت کئے جو قیمت میں بھی زیادہ تھے اور وہ زائد المیعاد بھی تھے، چین پاکستان کو جو جدید ترین ہتھیار اور آبدوزیں فروخت کررہا ہے وہ ایک اچھی مثال ہے، یہ آبدوزیں چین نے خود ڈیزائن کی ہیں، چینی ہتھیاروں کی کارکردگی بھی امریکی اور روسی ہتھیاروں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …

error: Content is protected !!