Home / News / بھارتی نیوی کے پاس موجود ایٹمی آبدوز حادثے کا شکار

بھارتی نیوی کے پاس موجود ایٹمی آبدوز حادثے کا شکار

بھارتی نیوی کی اکلوتی نیوکلیئر آبدوز ایک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔یہ آبدوز بھارت نے روس سے دس سال کے لیے کرائے پر لے رکھی ہے بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی نیوی کے زیر استعمال یہ آبدوز پچھلے ایک مہینے سے آپریشنل نہیں ہے بھارتی نیوی نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آئی این ایس چکرہ نامی ایٹمی آبدوز کو حادثے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ایٹمی آبدوز کو واپس آپریشن کرنے کے لیے اچھا خاصہ وقت درکار ہے۔ تا ہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ نقصان کے بارے میں بتا یا جا رہا ہے کہ اس آبدوز کا سونار ڈوم جو کہ آبدوز کے نچلے حصے میں نصب ہوتا ہے اور تارپیڈو ٹیوبز بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے بھارتی نیوی میں آئے دن لا پرواہی برتنے کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔اور اس حادثے کی وجہ بھی مجرمانہ غفلت یا لاپرواہی ہی لگتی ہے۔
اگست 2013 میں بھی بھارتی بحریہ کی ایک آبدوز میں زبردست دھماکے اور آگ لگنے سے بحریہ کے کئی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔ حادثے کےوقت آبدوز میں تین افسران سمیت اٹھارہ اہلکار موجود تھے۔ آئی این ایس سندھو رکشک اپ گریڈنگ کے بعد روس سے لوٹی تھی۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …

error: Content is protected !!