Home / News / متنازعہ علاقے میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، سات فوجی اہلکار ہلاک

متنازعہ علاقے میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، سات فوجی اہلکار ہلاک

بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس پر سوار تمام سات اہلکار مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارتی فوجی حکام کے حوالے سے چھ اکتوبر بروز جمعہ بتایا ہے کہ یہ حادثہ چینی سرحد سے متصل ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ روسی ساختہ ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش کی ایک چیک پوسٹ سے فوجی افسران کو ایک دوسرے چیک پوائنٹ منتقل کر رہا تھا کہ وہ کریشن ہو گیا۔

جس مقام پر یہ حادثہ رونما ہوا ہے، وہ چین اور بھارت کے مابین متنازعہ قرار دیا جاتا ہے۔ تبت کے قریبی بھارتی علاقے تاوانگ میں ہونے والے اس حادثے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ایک بھارتی اہلکار نے بتایا ہے کہ یہ تربیتی پرواز تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتيشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس حادثے کے فوری بعد بھارتی فوج نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ تاہم بعد ازاں تصدیق کی گئی کہ اس ہیلی کاپٹر میں سات اہلکار سوار تھے، جو ہلاک ہو گئے۔

تاوانگ بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کا ایک علاقہ ہے، جس پر چین بھی اپنا حق جتاتا ہے۔ اس علاقے کو حکمت عملی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔ سن انیس سو باسٹھ میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والی جنگ میں چین نے عارضی طور پر اس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
یہ امر اہم ہے کہ بھارتی فضائیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں پرانے طیاروں کی بھرمار ہے، جس کے باعث حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں میں ایسے ہی حادثات میں 170 سے زائد بھارتی پائلٹ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بھارت اربوں ڈالر کی سرمایا کاری کرتے ہوئے اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں میں ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

سابق بھارتی کرکٹر گنگولی پرویزمشرف کے بارے میں کیا لکھتے ہیں

نئی دلی: کرکٹ کی دنیا کے سپر سٹار بھارت کے سابق کپتان ساروو گنگولی کی …


  1. I am usually to running a blog and i really admire your content. The article has really peaks my interest. I’m going to bookmark your website and preserve checking for brand new information.

  2. An fascinating discussion is price comment. I think that you must write more on this matter, it may not be a taboo subject but typically persons are not sufficient to talk on such topics. To the next. Cheers

  3. I really wanted to compose a brief remark so as to appreciate you for those precious techniques you are sharing here. My time intensive internet investigation has now been honored with awesome facts and strategies to exchange with my close friends. I ‘d believe that we visitors are unequivocally lucky to be in a fabulous website with very many lovely people with valuable hints. I feel quite lucky to have discovered your web site and look forward to plenty of more cool moments reading here. Thank you once more for everything.

  4. The following time I learn a blog, I hope that it doesnt disappoint me as much as this one. I mean, I do know it was my option to read, but I truly thought youd have one thing attention-grabbing to say. All I hear is a bunch of whining about one thing that you would fix in case you werent too busy in search of attention.