Home / News / پاکستان اگلے سال مارچ میں مصنوعی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستان اگلے سال مارچ میں مصنوعی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

ریموٹ سینسز سیٹلائٹ کی مدد سے ٹاؤن پلاننگ، زرعی شعبہ اور لینڈ یوٹیلائزیشن کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان اگلے سال مارچ میں مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا۔ کراچی میں قومی خلائی ادارے سپارکو میں سپیس ویک کے آغاز پر ہونیوالی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رینج اینڈ انسٹرومنٹیشن ایاز عزیز نے کہا پاکستان چین کے تعاون سے پہلا ریموٹ سینسز سیٹلائٹ اگلے سال مارچ میں خلا میں بھیجے گا۔ اس کی مدد سے ٹاؤن پلاننگ، زرعی شعبہ اور لینڈ یوٹیلائزیشن کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

ایاز عزیز نے کہا یہ سیٹلائٹ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ تقریب میں طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، تقریب کے بعد خلائی تعلیمی بس کا افتتاح کیا گیا جس میں خلا سے متعلق مفید معلوماتی خزانہ موجود ہے۔ سپیس ویک کے تحت کراچی سمیت ملک کے سولہ شہروں میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …

error: Content is protected !!