Home / Defence / پاک نیوی کا سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

پاک نیوی کا سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ نے حال ہی میں بحرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائیل فائرنگ کا زبردست مظاہرہ کیا یہ میزائل فرانس کا بنایا ہوا ہے جیسے ایکسوسیٹ اے ایم 39 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جبکہ سی کنگ ہیلی کاپٹر برطانیہ کا بنایا ہوا ہے۔اس طرح کے ٹوٹل 13 ہیلی کاپٹرز پاکستان نیوی کے پاس موجود ہیں۔ چھ ہیلی کاپٹرز پہلے سے پاک نیوی کا حصہ تھے جبکہ مزید 7 حال ہی میں برطانیہ نے پاکستان نیوی کے حوالے کیئے ہیں۔

پاک نیوی کے انجینئرز نے ان سب ہیلی کاپٹرز کو اس قابل بنادیا ہے کہ ان سے دنیا کے چند بہترین اینٹی شپ میزائلوں میں سے ایک میزائل ایکسوسیٹ اے ایم 39 فائر کیا جا سکتا ہے. سی کنگ ہیلی کاپٹر ایک وقت میں اس طرح کے دو میزائل لے جا سکتا ہے۔ ایکسو سیٹ اے ایم 39 اینٹی شپ میزائل کی رینج پچاس کلومیٹر سے 70 کلومیٹر تک ہے۔ یہی میزائل پاکستان کے زیراستعمال میراج طیاروں سے بھی فائر کیا جا سکتا ہے

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاک بحریہ خود کفالت کی طرف بڑھ رہی ہے

بحری قوت بڑھاکر اپنے ساحلوں کی حفاظت کرنے والے ملکوں کو سمندروں پر بھی اجارہ …

error: Content is protected !!