Home / Pakistan Navy / پاک نیوی کے پاس زیڈ نائن اینٹی سبمیرین ہیلی کاپٹر

پاک نیوی کے پاس زیڈ نائن اینٹی سبمیرین ہیلی کاپٹر

یہ اصل میں فرانس کی یورو کاپٹر کا ہیلی کاپٹر اے ایس 365 ہے ۔ جسے چائنا نے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی سے بنانا شروع کیا ہے ۔ اس کے نئے دیزائین سٹیلتھ ساؤنڈ اور سپیڈ کی وجہ سے دنیا میں بہت ساری فورسز نے اسے استعمال کیا ہے۔اس کا ایک پائلٹ ہوتا ہے اور اس میں نو آدمی سفر کر سکتے ہیں ۔یہ 37 فٹ لمبا ہے اور اس کی سپیڈ 305 کلومیٹر فی کھنٹہ ہے ۔یہ خالی 2 ٹن سے زیادہ وزنی ہے اور مزید 2 ٹن ہتھیار یا وزن کیری کر سکتا ہے ۔

سبک رفتار اور ہائی منوربیلٹی کی وجہ سے یہ نیول آپریشنز کے لیے بالکل فٹ ہے ۔ یہ مسلسل پانچ گھنٹے تک اڑ سکتا ہے اور اس کی رینج 1000 کلومیٹر سے زائد ہے ۔پاکستان نیوی کو اپنے اینٹی سب میریین آپریشنز کے لیے اور نئی فریگیٹس کے ساتھ جس ہیلی کاپٹر کی تلاش تھی وہ اس ہیلی کاپٹر پر ختم ہوئی ۔پہلے کونٹریکٹ میں پاکستان نیوی نے اس کے ماڈل ASW کو خریدا ہے ۔ پاکستان نیوی نے 12 ہیلی کاپٹر خریدے ہیں اور مزید کے لیئے کوششیں جاری ہیں ۔
Pakistan Naval Arms

پاکستان کے لیئے بنائے گئے ہیلی کاپٹر میں زیر سمندر کھوج لگانے والے راڈار نصب ہیں ۔ اس لیے اس کا اگلا حصہ تھوڑا لمبا دکھائی دیتا ہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر دن ہو رات سب میریین کو کھوجتے ہیں اور اسے تورپیڈو یا میزائیل اور ڈیپتھ چارجرز کے زریعے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یاد رہے اس کے اندر سپیشل کنٹرول سنڑ ہے جو کہ ہتھیاروں اور راڈار کنٹرول کرتا ہے ۔ یہ دوسرے ہیلی کاپٹرز کی طرح اندر سیٹیں یا خالی نہیں ہے بلکہ اندر ایک مکمل کمانڈ ایند کنٹرول
سسٹم ہے ۔
Pakistan Navy Harbin

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاکستان نیوی ایف-22پی کلاس فریگیٹ

پاکستان نیوی ایف-22پی کلاس فریگیٹ: پاکستان کا سب سے جدید اور دنیا کے ٹاپ 20 …

error: Content is protected !!